: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی،3مارچ(ایجسنی) آندھراپردیش ریاست کو خصوصی درجہ دلانے کیلئے آندھرا کانگریس کمیٹی کی جانب سے جاری مہم کے دوران12مارچ کوچلو دہلی پروگرام کیا جائے گا ۔ اس سلسلہ میں دہلی میں سابق مرکزی وزیر جئے رام رمیش کے علاوہ صدر
آندھراپردیش کانگریس کمیٹی رگھو ویرا ریڈی نے اس پروگرام کے پوسٹر کی رسم اجرائی انجام دی ۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رگھو ویرا ریڈی نے بتایا کہ آندھراپردیش سے تعلق رکھنے والے تین سو کارکنوں کے ساتھ وزیر اعظم سے ملاقات کی جائے گی کیونکہ ریلوے اور عام بجٹ میں آندھرا کے ساتھ ناانصافی کی گئی ہے ۔